Wednesday, May 8, 2024

پاکستان 100 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے والا پہلا ملک بن گیا

پاکستان 100 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے والا پہلا ملک بن گیا
February 15, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان ایک سو ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے والا پہلا ملک بن گیا۔

پاکستان نے اب تک مجموعی طور پر 164 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے، 100 میچوں میں کامیابی ملی، 59 میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، 3 مقابلے برابر رہے جبکہ 2 میچ غیر نتیجہ رہے۔ پاکستان کا بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں جیت کا تناسب 62.57 فیصد ہے۔.

اس فہرست میں بھارت کا دوسرا نمبر ہے جس نے 85 میچوں میں کامیابی سمیٹ رکھی ہے۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کا نام آتا ہے جس نے 71 میچ جیت رکھے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 137، 137 میچ کھیل کر دوسرے نمبر پر ہیں۔