Thursday, May 2, 2024

پاکپتن میں غیرقانونی ذخیرہ کی گئی گندم کی 27 ہزار بوریاں برآمد

پاکپتن میں غیرقانونی ذخیرہ کی گئی گندم کی 27 ہزار بوریاں برآمد
May 17, 2019
 پاکپتن (92 نیوز) پنجاب میں گندم ذخیرہ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا۔ پاکپتن میں غیرقانونی ذخیرہ کی گئی گندم کی 27 ہزار بوریاں برآمد کر لی گئیں۔ پاکپتن کے مختلف علاقوں میں گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ سکندر چوک سے ستائیس ہزار گندم کی بوریاں ، مرلے چوک اور اڈہ چکیاں والا سے بارہ ہزار من گندم تحویل میں لے لی گئی۔ ہارون میں گوداموں پر چھاپوں کے دوران گیارہ ہزار دوسو گندم کے تھیلےبرآمد ہوئے۔ خانیوال میں تین فیکٹریوں پر چھاپے مارے گئے۔ ذخیرہ کی گئی گندم کی باسٹھ ہزاربوریاں قبضے میں لے لی گئی۔ چیچہ وطنی کے نواحی علاقہ اڈہ 90 موڑ پر اسٹاک کی گئی ، 19 ہزار من گندم بھی سرکاری تحویل میں لے لی گئی۔