Friday, March 29, 2024

پاک چین چھے روزہ بحری مشقیں شنگھائی کے مشرقی سمندر میں جاری

پاک چین چھے روزہ بحری مشقیں شنگھائی کے مشرقی سمندر میں جاری
January 2, 2016
راولپنڈی(92نیوز)پاکستان اورچین کی بحری افواج کی چھے  روزہ  مشترکہ  مشقیں شنگھائی کے مشرقی سمندرمیں جاری ہیں  دونوں ممالک  کی افواج نےسرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اور قذاقوں سے نمٹنے کیلئے بھی خصوصی  مشق کی ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور  چین کی مشترکہ  بحری مشقیں چین کے مشرقی سمندر میں جاری  ہیں  پاکستان نیوی  کے  دو  جنگی  جہازنصراورشمشیرمشقوں میں حصہ لے رہے ہیں پاکستانی دستہ چھے سوجوانوں پرمشتمل ہےدونوں ممالک کی  افواج نےشنگھائی کے قریب سمندر میں سرچ اور ریسکیو آپریشنز کی خصوصی مشقیں  کیں مشقوں میں لڑاکا طیارے ہیلی کاپٹرز اور سپیشل فورسزبھی حصہ لے رہی ہیں۔ مشترکہ مشقیں پیشہ ورانہ صلاحیت بڑھانے کے ساتھ ساتھ   دوست ممالک کی افواج  کے درمیان تجربات شئیر کرنے کا اہم ذریعہ  ہے۔ پاکستان اور چین کا  فوجی اور عسکری  تعاون کئی دہائیوں  سے  جاری ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ  مشقیں  اسی سلسلے  کی کڑی  ہے۔