Thursday, March 28, 2024

پاک چین معاہدوں سے ملک سے تین سال میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دینگے : شہباز شریف

پاک چین معاہدوں سے ملک سے تین سال میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دینگے : شہباز شریف
June 27, 2015
لاہور(92نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ہونے والے معاہدوں سے ملک کو آئندہ تین سال میں لوڈشیڈنگ سے پاک کر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے چینی کمپنی زونرجی کے صدر یو یانگ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت ہونے والے معاہدوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور زونر جی اس معاہدے کے تحت اگلے سال تک نو سو میگاواٹ بجلی بہاولپور قائداعظم سولر پاور پراجیکٹ کے تحت پیدا کرنا شروع کر دے گی جس میں سے پچاس میگاواٹ اس سال اگست تک سسٹم میں آجائے گی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف سے روٹری کلب کے چیئرمین انٹرنیشنل پولیو پلس مائیکل میک گورن نے ملاقات کی۔ انہوں نے ملاقات میں پنجاب حکومت کی پولیو کے خاتمے کے لیے کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پنجاب میں اس سال کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب پولیو فری صوبہ بن چکا ہے۔ اس موذی مرض کو جڑ سے اکھاڑیں گے۔