Wednesday, April 24, 2024

پاک چین مشترکہ فضائی مشق ’’ شاہین نہم ‘‘اختتام پذیر

پاک چین مشترکہ فضائی مشق ’’ شاہین نہم ‘‘اختتام پذیر
December 24, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاک چین فضائی مشق ’’ شاہین نہم ‘‘ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے متحد ہو کر مقابلہ کرنے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہدانور خان اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ پاکستان میں تعینات چینی سفیر عزت مآب جناب نونگ رونگ بھی اختتامی تقریب میں شرکت ہوئے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور مشترکہ چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے دونوں ممالک اور ان کی مسلح افواج کا باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اُنہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ فضائی مشق کے دوران دونوں فضائی افواج نے عسکری میدان میں متعدد کامیابیاں اور مشترک مقاصد حاصل کئے۔

اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ بولے کہ موجودہ عالمی سیکیورٹی حالات اور ائیر وار فئیر کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان اور چین کی عسکری شراکت داری میں اضافہ وقت کی اہم  ضرورت ہے۔

پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کے جدید جنگی طیاروں اور دیگر سپورٹ ایلیمنٹس فضائی مشق کا حصہ تھے۔