Friday, March 29, 2024

پاک، چین مشترکہ اعلامیہ کیخلاف بھارتی ہرزہ سرائی مسترد

پاک، چین مشترکہ اعلامیہ کیخلاف بھارتی ہرزہ سرائی مسترد
March 18, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزارت خارجہ نے پاک، چین مشترکہ اعلامیہ کیخلاف بھارتی ہرزہ سرائی مسترد کر دی۔ ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کو اٹوٹ انگ کہنا اقوام متحدہ قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ ایجنڈے پر دیرینہ تصفیہ طلب تنازعہ ہے۔ اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل، عالمی برادری سات دہائیوں سے کشمیر کو تنازعہ تسلیم کرتی ہے۔ کشمیریوں، پاکستان، عالمی برادری نے 5 اگست کے بھارتی غاصبانہ اقدامات کو مسترد کر دیا۔ عائشہ فاروقی نے کہا بھارت 9 لاکھ بھارتی فورسز سے کشمیریوں کی جدوجہد دبانے میں ناکام رہا۔ دنیا بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن، گرفتاریوں، میڈیا، مواصلاتی بلیک آؤٹ پر تشویش میں مبتلا ہے۔ بھارت مسلسل بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ پاکستان، عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور کشمیری کشمیر پر بھارتی قبضے کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ پاکستان سی پیک منصوبے کیخلاف بھارتی پروپیگنڈہ کو بھی مسترد کرتا ہے۔ بھارت مسلسل جھوٹے اور گمراہ کن پروپیگنڈہ سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔