Friday, April 26, 2024

پاک چین سپیشل سروسز گروپ کی مشترکہ مشقیں شروع

پاک چین سپیشل سروسز گروپ کی مشترکہ مشقیں شروع
December 8, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان اور چین کی سپیشل سروسز گروپ کی انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ مشقیں چین کے شہر چنگ ٹان جیا میں شروع ہو گئی ہیں۔ مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی، یرغمالیوں کو ریسکیو کرنے اور سرچ آپریشن میں مہارت حاصل کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی کے ایس ایس جی کمانڈوز کی مشترکہ مشقیں ”یو آئی فائیو“ شمالی چین کے شہر چنگ ٹان جیا میں شروع ہو گئی ہیں۔ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے شروع ہونے والی مشقیں دو ہفتوں تک جاری رہیں گی جس کے لئے سخت ترین موسم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کی افتتاحی تقریب میں پاک فوج اور پیپلزلبریشن آرمی کے سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے دوران دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشقیں فرینڈشپ سال 2015ءکا حصہ ہیں اور ان مشقوں سے دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے مضبوط اور گہرے دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ پاک چین مشترکہ مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی، یرغمالیوں کو ریسکیو کرنے اور سرچ آپریشن میں مہارت حاصل کرنا ہے۔