Tuesday, May 21, 2024

پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر پاکستانی اور چینی صدور کے درمیان مبارکباد کے خطوط کا تبادلہ

پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر پاکستانی اور چینی صدور کے درمیان مبارکباد کے خطوط کا تبادلہ
May 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر پاکستانی اور چینی صدور کے درمیان مبارکباد کے خطوط کا تبادلہ ہوا۔ دونوں صدور نے سفارتی تعلقات قائم ہونے کے 70 سال مکمل ہونے پر عوام اور حکومتوں کو مبارکباد دی۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا ہم اچھے اور برے دونوں وقتوں میں دوست رہے۔ مشکلات کے باوجود اپنے مقاصد کے حصول میں دونوں ممالک نے بے انتہا قربانیاں دیں۔ پاک چین لازوال دوستی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے۔ صدر شی جنپنگ کی قیادت میں پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوئی۔ چین کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی فراہمی سے پاکستان میں قیمتی جانوں کو بچایا گیا۔ پاکستان پاک- چین اقتصادی راہداری کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مثالی منصوبہ بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

چینی صدر شی جنپنگ نے کہا پاکستان اور چین بُنیادی مسائل اور مفادات پر ساتھ ساتھ ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین 70 سالہ دوستی اور اعتماد چٹان کی طرف مضبوط ہے۔ چین دوستی دونوں اقوام کا سب سے اہم اسٹریٹجک اثاثہ ہے۔ دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں سے پاک چین اقتصادی راہداری سے شاندار نتائج ملے۔ پاک چین اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوا اور خطے میں خوشحالی آئی۔ میں پاکستان- چین دوستی کو خصوصی اہمیت دیتا ہوں۔ دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک روابط اور عملی تعاون کے فروغ کیلئے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔