Thursday, April 25, 2024

پاک چین دوستی کو مزید مستحکم بنانا ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے،وزیراعظم

پاک چین دوستی کو مزید مستحکم بنانا ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے،وزیراعظم
October 8, 2018
اسلام آباد (92 نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں سی پیک کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں  وزیر اعظم کے آئندہ دورہ چین کے حوالہ سے بات چیت کی گئی ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا پاک چین دوستی کو مزید مستحکم بنانا ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے ۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا  ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا گلگت بلتستان میں سیاحت کے وسیع مواقع ہیں ، گلگت بلتستان کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے ۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر اعظم کو گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی ، وزیراعلیٰ  نے شکوہ کرتے ہوئے کہا صوبے میں صاف پانی کے منصوبے ختم کر دئیے گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  گلگت بلتستان پہلے پسماندہ ہے ،  وفاقی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں پر کٹ لگا کر زیادتی کی ۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی  ، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مشترکہ مفادات کونسل اور ارسا میں نمائندگی دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔