Wednesday, May 8, 2024

پاک چین دوستی کار ریلی کراچی پہنچ گئی

پاک چین دوستی کار ریلی کراچی پہنچ گئی
October 22, 2016
کراچی (92نیوز) پاک چین دوستی کار ریلی ملک کے مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچ گئی۔ شہریوں کی جانب سے ریلی کے شرکاءکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق طویل راستہ طے کرتی ہوئی پاک چین دوستی کار ریلی کراچی پہنچی تو شہریوں نے زبردست استقبال کیا۔ پاک چین دوستی کے نعرے لگے‘ اجرک بھی پہنائی گئی اور گلدستے بھی پیش کیے گئے۔ کار ریلی کے استقبالیہ کیمپ میں سندھی‘ پنجابی‘ بلوچی اور پشتو زبان کے گانوں پر رقص کیا گیا جس میں چینی باشندوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ کار ریلی کے شرکاءکا کہنا تھا کہ کراچی پہنچنے تک انہوں نے نو ہزار کلومیٹر کا سفر طے کیا اور اس دوران انہیں ہر جگہ سے بے انتہا محبت ملی۔ تریپن چینی باشندوں پر مشتمل کار ریلی کا مقصد پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے جبکہ ریلی کا انعقاد دونوں ممالک کی دوستی اور سفارتی تعلقات کے پینسٹھ سال مکمل ہونے پر کیا گیا ہے۔