Wednesday, May 8, 2024

پاک چین دوستی، عظیم تعلقات کے 70 سالہ جشن کا آغاز

پاک چین دوستی، عظیم تعلقات کے 70 سالہ جشن کا آغاز
March 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری پاک چین دوستی، دونوں ممالک کے عظیم تعلقات کے 70 سالہ جشن کا افتتاح ہوگیا، وزرائے خارجہ نے ویڈیو لنک پر شرکت کی اور تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

یہ پل دو پل کی بات نہیں، پورے ستر سال کا یارانہ ہے، ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری پاک چین دوستی چینی و پاکستانی وزرائے خارجہ نے 70 سالہ دوستی کے جشن کا افتتاح کردیا۔ شاہ محمود قریشی اور چینی وزیرخارجہ ویڈیو لنک پر شریک ہوئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا سدابہار دوستی اسٹریٹیجک تعلقات میں تبدیل ہوچکی ہے۔ پاکستان ’ون چائنا پالیسی‘ کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی سفیر نے ملاقات کی، دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود نے سی پیک کی بروقت تکمیل کا عزم ظاہر کیا، وزارت خارجہ نے پاک چین دوستی کی خصوصی ڈاکیو منٹری بھی جاری کی۔

پاک چین دوستی کا سفر 21 مئی 1951 کو شروع ہوا جو مضبوط سے مضبوط تر ہوگیا۔ دونوں ممالک کی دوستی سے متعلق تقریبات جاری رہیں گی۔