Thursday, April 18, 2024

پاک چین دوستی شہد سے میٹھی ،ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے  : آرمی چیف

 پاک چین دوستی شہد سے میٹھی ،ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے  : آرمی چیف
July 31, 2015
راولپنڈی(92نیوز) آرمی چیف کی چینی فوج کی 88ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت،،  جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی شہد سے  میٹھی، ہمالیہ  سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی فوج کی 88ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ شہد سے میٹھی، ہمالیہ  سے اونچی اور سمندر سے گہری پاک چین دوستی  مشکل وقت میں مزید بڑھی ہے، چین کا دشمن پاکستان کا بھی دشمن ہے ، انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا فائدہ پورے خطے کو ہو گا۔ امید ہے پوری دنیا اقتصادی راہداری کو ایک ہی نظر سے دیکھے گی اقتصادی راہداری پر کام تیزی سے جاری ہے۔ منصوبے میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعاون خطے کے استحکام اور امن کے لئے ہے۔ پاک چین تعاون سے افغانستان میں بھی امن قائم ہو گا ان کا کہنا تھا کہ ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ کا صفایا  کرنا ہماری پالیسی ہے۔ coas ss