Sunday, September 8, 2024

پاک چین دوستی خطے میں امن اور استحکام کی علامت ہے،صدرپاکستان

پاک چین دوستی خطے میں امن اور استحکام کی علامت ہے،صدرپاکستان
August 14, 2017

اسلام آباد(92نیوز) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہمیں اس وقت چیلنجز کا سامنا ہے مگر ان پر قابو پا کر ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ پاک چین دوستی خطے میں امن اور استحکام کی علامت ہے۔

تفصیلات کےمطابق کنونشن سنٹر اسلام آباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہوئی،صدر ممنون حسین نے قومی پرچم لہرا یا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا  ۔وقت کا تقاضا ہے کہ باہمی اختلافات کو فراموش کر کے ایک ہوجائیں تاکہ قومی امنگوں کے ترجمان کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔صدرممنون حسین نے زور دیا کہ آج کے دن ہمیں اپنے دل سے نفرت اور بدگمانیوں کو نکال کر اپنی قوم کا مستقبل محفوظ بنانا ہوگا۔ صدرممنون حسین نے کہا کہ ۔پاک چین دوستی خطے میں امن اور استحکام کی علامت ہے ، اہم بین الاقوامی امور پر پاکستان اور چین کا یکساں مؤقف ہے جو دونوں کی مضبوط دوستی کی علامت ہے ۔

تقریب سے چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے بھی خطاب کیا۔چینی نائب وزیراعظم نے پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ۔پاکستان اور چین کے درمیان تعاون وقت کے ساتھ ساتھ بڑھ رہا ۔پاکستان اپنے حالات کو دیکھتے دہشت گردی کی پالیسی بنائے،چین مکمل حمایت کرے گا۔ تقریب میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،چیئرمین سینیٹ،اسپیکر قومی اسمبلی وفاقی وزرا اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک تھے ۔

تقریب کے اختتام پر فنکاروں نے ملی نغمے پیش کرکے حاضرین کے دل موہ لیے۔