Saturday, April 20, 2024

پاک چین اقتصادی راہداری پر بھارتی عزائم اور منفی ہتھکنڈو ں کو ہر فورم پر بے نقاب کیا جائےگا : نواز شریف

پاک چین اقتصادی راہداری پر بھارتی عزائم اور منفی ہتھکنڈو ں کو ہر فورم پر بے نقاب کیا جائےگا : نواز شریف
June 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی شفافیت کے لئے  پارلیمانی کمیٹی بنانے کافیصلہ کرلیا،وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ تاریخی منصوبے سے خطے میں خوشحالی آئے گی ،  بھارتی عزائم کا پتہ چل گیا،ہرسطح پر ڈٹ کرمقابلہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پاک چین اقتصادی راہداری پربھارتی عزائم  پر ایک بارپھرسختی سے جواب دیا ہے اس سلسلے میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس  ہوا، جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، طارق فاطمی، شاہدخاقان عباسی ،پرویزرشید اورزبیرعمرنے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارتی منفی ہتھکنڈوں کوہرفورم پربے نقاب کیا جائے گا ،اجلاس میں میٹروبس منصوبے کےافتتاح اوربجٹ کے معاملات بھی زیرغورآئے ۔علاوہ ازیں وزیراعظم نواز شریف سے بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنرڈاکٹر عبدالباسط نے بھی ملاقات کی اوراقتصادی راہداری کے حوالے سے بھارتی عزائم سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔