Thursday, April 18, 2024

پاک چین اقتصادی راہداری پر اتفاق رائے کے بعد سیاسی قیادت نے28مئی کے دن کو ایک بار پھر تاریخی بنادیا:پرویز رشید

پاک چین اقتصادی راہداری پر اتفاق رائے کے بعد سیاسی قیادت نے28مئی کے دن کو ایک بار پھر تاریخی بنادیا:پرویز رشید
May 28, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ  پاک چین اقتصادی راہداری پر اتفاق کے بعد سیاسی قیادت نے 28 مئی کے دن کو پاکستان کیلیے ایک بار پھر تاریخی بنا دیا ہے، اب پاکستان ایشئین ٹائیگر بننے جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ 14 اگست قیام پاکستان کے دن کے بعد 10 اپریل 1973 کا دن پاکستان کیلیے تاریخی تھا کہ اس دن پاکستان کا آئین پاس ہوا جبکہ 28 مئی 1998 کو پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا کر اس دن کو پاکستان نے ہمیشہ کیلیے یادگار بنا دیا اور آج اس کے سترہ سال بعد سیاسی قیادت نے پاک چین اقتصادی راہداری پر مل کر کام کرنے کا عہد کرکے اس دن کو تاریخی بنا دیا ہے۔ دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر ہونے کے بعد اب پاکستان معاشی طور ایشئین ٹائیگر بننے جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان بنانے والوں نے یہ ملک کسی خاص فرقے کیلیے نہیں بنایا تھا لیکن ہم نے خود کو فرقوں میں تقسیم کر لیا اب وقت آگیا ہے کہ اپنے بچوں کو ان لوگوں سے بچائیں جو پاکستان کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔