Sunday, September 8, 2024

پاک چين اقتصادی راہداری منصوبوں پر عملدرآمد شروع، دونوں منصوبے دو ہزار اٹھارہ ميں مکمل ہو جائينگے: خواجہ آصف

پاک چين اقتصادی راہداری منصوبوں پر عملدرآمد شروع، دونوں منصوبے دو ہزار اٹھارہ ميں مکمل ہو جائينگے: خواجہ آصف
August 22, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاک چين اقتصادی راہداری منصوبوں پر عملدرآمد شروع ہو گيا ہے۔ پاکستان نے چينی کمپنی شنگھائی اليکٹرک کو تھر ميں مجموعي طور پر ايک ہزار تين سو بيس ميگاواٹ کے دو منصوبوں کیلئے اظہار دلچسپی کے ليٹر جاری کر ديئے۔ چينی کمپنی شنگھائی اليکٹرک کے ساتھ چھے سو ساٹھ ميگاواٹ بجلی کے منصوبوں کے حوالے سے ہونیوالے معاہدے پر پرائيويٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے ايم ڈی شاہ جہاں مرزا اور چينی کمپنی کے نمائندے نے دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت کمپنی تھر کے بلاک ون ميں کوئلے سے بجلی پيدا کرنے کے دو پلانٹ لگائے گی جن ميں مقامی کوئلے سے بجلی پيداکی جائے گی۔ اس موقع پر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزير پانی وبجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بجلی کے دونوں منصوبے دو ہزار اٹھارہ ميں مکمل ہو جائيں گے۔