Saturday, April 20, 2024

پاک چائنہ کوریڈورکی تکمیل سے خطہ میں معاشی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا:نوازشریف

پاک چائنہ کوریڈورکی تکمیل سے خطہ میں معاشی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا:نوازشریف
April 24, 2015
لندن(ویب ڈیسک)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چائنہ کوریڈور کی تکمیل سے خطہ میں معاشی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے  کہاکہ  بجلی اور پٹرول کی قیمتیں کم ہونے سے پاکستان میں مہنگائی کم ہوگئی ہےجس کا کوئی ذکر ہی نہیں کر رہا۔ چینی صدر دھرنوں کی وجہ سے  پہلے نہیں آ سکے، یمن کا مسئلہ سفارت کاری سے حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج لندن پہنچنے پر ایئر پورٹ پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف پانچ روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے تو وہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے دورے میں انہیں خواہشات کی کوئی فہرست نہیں دی گئی،سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان اس کے شانہ بشانہ کھڑا ہو گاجبکہ یمن کا مسئلہ سفارت کاری سے حل کیا جائے گ۔ا نواز شریف نے کہا  کہ پاکستان کے اقتصادی حالات بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں ملک میں بجلی اور پٹرول کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی میں کمی ہوئی تاہم اس کا کوئی ذکر نہیں کر رہا۔ وزیراعظم کا مزید  کہنا تھاچینی صدر بہت پہلے  پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے تھاتاہم دھرنوں کی وجہ سے دورہ نہ کر سکے۔ دریں اثنا وزیر اعظم نواز شریف کا ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔