Sunday, September 8, 2024

پاک چائنہ بحری افواج کی تیسری مشترکہ بحری مشقیں بحیرہ عرب میں ختم

پاک چائنہ بحری افواج کی تیسری مشترکہ بحری مشقیں بحیرہ عرب میں ختم
January 12, 2016
کراچی (92نیوز) پاکستان اور چینی بحری افواج کے درمیان تیسری مشترکہ بحری مشقیں بحیرہ عرب میں ختم ہو گئیں۔ مشقوں میں چینی بحریہ کے دو تباہ کن جہازوں اور فلیٹ ٹینکر اور پاک بحریہ کے بحری اور فضائی یونٹس اور اسپیشل فورسز نے حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چینی بحری افواج کے درمیان تیسری مشترکہ بحری مشق بحیرہ عرب میں ختم ہو گئیں۔ چینی بحریہ کے دو تباہ کن جہازوں اور فلیٹ ٹینکر اور پاک بحریہ کے بحری اور فضائی یونٹس اور اسپیشل فورسز نے عملی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دوران مشق بحری‘ فضائی یونٹس، اسپیشل فورسز اور نیول آپریشنز نے حصہ لیا۔ گہرے سمندر میں اسپیشل فورسز کا مشترکہ بورڈنگ آپریشن ہوا جبکہ فضائی دفاع ، مواصلاتی نظام اور بحری جہازوں کی مشترکہ مشقیں بھی کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق مشقوں سے خطے میں موجودہ بحری چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹنے کے لیے دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ اختتام پر سمندر میں مشق کا تجزیاتی اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔