Sunday, September 8, 2024

پاک چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن نے اقتصادی راہداری پرعالمی میڈیا کی منفی خبروں کو مسترد کر دیا  

پاک چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن نے اقتصادی راہداری پرعالمی میڈیا کی منفی خبروں کو مسترد کر دیا  
January 22, 2016
  کراچی(92نیوز)پاک چائنافرینڈشپ ایسوسی ایشن نےاقتصادی راہداری پرعالمی میڈیاکی منفی خبروں کومسترد کردیا،کہتےہیں خبروں پرتوجہ دینےکےبجائےمنصوبےپرتوجہ دیناہوگی۔ تفصیلات کےمطابق پاک چائنافرینڈشپ ایسوسی ایشن کےصدرشاہ زوکنگ کاکہناہےکہ کچھ ممالک کواقتصادی راہداری کامنصوبہ ہضم نہیں ہورہا،اس لئےعالمی میڈیامیں گمراہ کن خبریں چلائی جارہی ہیں،ہمیں ان افواہوں کوسنجیدہ نہیں لیناچاہیئے۔ شاہ زوکنگ کاکہناہےکہ چینی سرمایہ کاروں کواقتصادی راہداری منصوبےمیں سیکورٹی اورشفافیت کاکوئی مسئلہ نہیں،اصل مسئلہ نجی شعبےکومنصوبےکاحصہ بنانا ہے۔ پاک چائنافرینڈشپ ایسوسی ایشن کاکہناہےکہ پاکستان ایشن ٹائیگربنےگا،جوپُرامن ہوگا،سی پیک اسٹریٹیجک منصوبہ ہے،سازشی منصوبہ نہیں،جدیددورمیں سیٹیلائٹ کےذریعےہرسرگرمی پرنظررکھی جاسکتی ہے۔