Saturday, April 20, 2024

پاک چائنا فری ٹریڈ ایگریمنٹ، 300 پاکستانی مصنوعات پر ڈیوٹی عائد نہیں ہوگی

پاک چائنا فری ٹریڈ ایگریمنٹ، 300 پاکستانی مصنوعات پر ڈیوٹی عائد نہیں ہوگی
December 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاک چین دوستی ترقی اور خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہوگئی۔ پاک چائنا فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے دوسرے اہم مرحلے کا آغاز ہوگیا۔ دوسرے مرحلے میں پاکستان 313 مصنوعات چینی مارکیٹ میں بھیج سکے گا۔ 300 سے زائد پاکستانی مصنوعات پر کسی قسم کی ڈیوٹی عائد نہیں کی جائے گی۔ پاکستان کی 300 سے زائد مصنوعات پر کسی قسم کی ڈیوٹی عائد نہ ہونے کا براہ راست فائدہ پاکستان معیشت کو پہنچے گا۔ پاکستان جو مصنوعات چینی مارکیٹ میں سیل کرے گا ان میں ٹیکسٹائل، گارمنٹس، سی فوڈ، گوشت اور ڈیری مصنوعات شامل ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے تمام لیگل ورک ہوچکا ہے۔ اس معاہدے کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان بھارت کو اٹھانا پڑے گا کیونکہ چین اپنی کاٹن کی ضرویات کا 30 فیصد بھارت سے پورا کرتا تھا جو اب پاکستان کرے گا۔ اس معاہدے پر 2006 میں دستحط ہوئے تھے، پہلے مرحلے پر جولائی 2007 میں کام شروع ہوگیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے پر 2011 سے کام جاری تھا جو اب مکمل ہوا ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ سے کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر آئرن برادرز کو مبارک پیش کرتی ہیں۔