Sunday, September 8, 2024

پاک پلاسٹک نمائش اختتام پذیر‘ تاجروں کا حکومت سے انڈسٹری کو مراعات دینے کا مطالبہ

پاک پلاسٹک نمائش اختتام پذیر‘ تاجروں کا حکومت سے انڈسٹری کو مراعات دینے کا مطالبہ
March 27, 2016
لاہور (92نیوز) لاہورمیں جاری تین روزہ پلاسٹک نمائش ختم ہو گئی۔ تیسرے روز بھی نمائش دیکھنے کے لیے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ایکسپو سنٹر میں پلاسٹک سے بنی اشیاءکی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ پاک پلاسٹک نمائش کے تیسرے اور آخری روز بھی بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ پاکستان پلاسٹک مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب منعقدہ اس نمائش میں پینسٹھ سے زائد ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات پیش کیں۔ پاک پلاسٹک نمائش کے چیف آرگنائزر نبیل ہاشمی نے کہا کہ نمائش کا مقصد اس صنعت سے وابستہ ماہرین کو ایک جگہ اکٹھا کرکے اس صنعت کی ترقی کیلئے تجاویز کا حصول اور تبادلہ خیال کرنا تھا۔ نمائش کے شرکاءکا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹ مستقل بنیادوں پر ہونے چاہئیں تاکہ جدید رجحانات سے بھی آگاہی ملتی رہے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر طارق اعجاز چودھری تھے۔ منتظمین نے مطالبہ کیا کہ حکومت معاشی اہداف کے حصول کے لیے تاجروں اور پلاسٹک انڈسٹری کو خصوصی مراعات دے۔