Wednesday, April 24, 2024

پاک ویسٹ انڈیز دوسرا ٹیسٹ کل سے جمیکا میں کھیلا جائیگا

پاک ویسٹ انڈیز دوسرا ٹیسٹ کل سے جمیکا میں کھیلا جائیگا
August 19, 2021 ویب ڈیسک

جمیکا (92 نیوز) پاک ویسٹ انڈیز دوسرا ٹیسٹ کل سے جمیکا میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستان وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔

ویسٹ انڈیز سے دوسرا ٹیسٹ جیتنا ہے تو غلطیوں پر قابو پانا ہو گا، دوسرے ٹیسٹ میں شاہینوں کا کل دوسرا امتحان شروع ہوگا۔

قومی ٹیسٹ ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں خامیوں پر قابو پانے کے لیے جمیکا میں تین گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کیا۔ کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی نگرانی میں ٹریننگ کی۔

تین گھنٹے تک ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، منگل کے روز مسلسل بارش کے باعث پاکستان ٹیم ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کر سکی تھی۔ دوسرا ٹیسٹ بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔