Sunday, May 12, 2024

پاک ویسٹ انڈیز دوسرا ٹیسٹ، دوسرے روز کا کھیل بارش کی نذر

پاک ویسٹ انڈیز دوسرا ٹیسٹ، دوسرے روز کا کھیل بارش کی نذر
August 22, 2021 ویب ڈیسک

جمیکا (92 نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں دوسرے روز کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا، بغیر کوئی گیند پھینکے کھیل ختم کردیا گیا۔ پاکستان نے میچ کے پہلے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے تھے، محمد رضوان 22 اور فہیم اشرف 23 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

کھلاڑی تو کھیل نہ دیکھا سکے لیکن بارش نے کھل کر کھیلا، جمیکا ٹیسٹ کے دوسرے روز بارش کھل کر برسی اور دوسرے دن کا کھیل ممکن ہی نہ ہو سکا، بغیر کوئی گیند پھینکے ہی دوسرے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا۔

پاکستان نے میچ کے پہلے روز پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے تھے، ابتدائی تین وکٹیں دو رنز پر گرنے پر کپتان بابر اعظم اور فواد عالم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکلالا،، بابر اعظم 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، فواد عالم 76 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

محمد رضوان 22 اور فہیم اشرف 23 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، قومی ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز سے تیسرے روز کھیل کا آغاز کرے گی۔ اگلے تینوں دن میچ مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے شروع ہو گا۔

دوسرے روز کھیل کے شروع ہونے کے انتظار میں قومی کرکٹرز نے ڈریسنگ روم میں فٹبال بھی کھیلا۔