Saturday, April 20, 2024

پاک نیوی کی بحری مشق ‘‘سی سپارک 2018‘‘ کا آغاز ہو گیا

پاک نیوی کی بحری مشق ‘‘سی سپارک 2018‘‘ کا آغاز ہو گیا
October 15, 2018
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان نیوی کی بحری مشق ”سی سپارک 2018ئ“ کا آغازہو گیا ، مشق میں بحری، بری اور فضائی افواج سمیت میر ی ٹائم سیکیورٹی ایجنسی حصہ لے رہی ہیں ،مشق کا بنیاد ی مقصد بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینااور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔ پاکستان نیوی کی بحری مشق ”سی سپارک 2018“ کا آغاز ہو گیا، افتتاحی اجلاس کا پی این ایس جوہر میں انعقاد  ہوا ،امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی مہمان خصوصی تھے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ”سی سپارک “مشقیں اپنی طرز کی جدید بحری حربی مشقیں ہیں ، نیوی کے تمام آپریشنل یونٹس ،بری اور فضائی افواج اور میر ی ٹائم سیکیورٹی ایجنسی مشق کا حصہ ہیں۔۔ دفاع، داخلہ ،خارجہ اور خزانہ کی وزارتوں کے نمائندگان بھی مشق کا خصوصی حصہ ہیں ۔ پاکستان نیوی کے مطابق مشق کا بنیادی مقصد ملکی بحری محافظوں کی جنگی حکمت عملی اور آپریشنل تیاریوں کا باریک بینی سے جائزہ لینااوردیگر مسلح افواج کےساتھ مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ کرناہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ  مشق سے خطے میں امن وسلامتی برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کے کلیدی عزم کو تقویت حاصل ہوگی ۔