Friday, April 26, 2024

پاک نیوی کا ریسکیو آپریشن، 18ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا

پاک نیوی کا ریسکیو آپریشن، 18ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا
January 15, 2017

کراچی (92نیوز) پاک بحریہ کے جانبازوں نے اورماڑہ کے قریب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے الرحمان نامی کشتی میں سوار 18 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ آپریشن میں تیزرفتار بوٹس اور ہیلی کاپٹر نے بھی حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق جنگ کا محاذ ہو یا حادثاتی صورتحال پاکستان نیوی نے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا۔ سمندری سرحدوں کے محافظ سمندر میں مدد کے متلاشی ماہی گیروں کی امید بن گئے۔ اتوار کی صبح اورماڑہ کے قریب الرحمن نامی لانچ ڈوبنے کی اطلاع پر بحری جانباز فوری طور پر حرکت میں آئے۔ تیزرفتار بوٹس اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے کشتی سوار اٹھارہ ماہی گیروں کو بچالیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ تمام افراد کا تعلق کراچی سے ہے جو مچھلی کے شکار کیلئے پچیس دسمبر کو روانہ ہوئے تھے۔ تمام افراد کو جناح نیول بیس میں ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔