Friday, May 3, 2024

پاک نیوی نے بین الاقوامی ڈیفنس کرکٹ چیلنج ٹورنامنٹ جیت لیا

پاک نیوی نے بین الاقوامی ڈیفنس کرکٹ چیلنج ٹورنامنٹ جیت لیا
November 28, 2015
  کینبرا(92نیوز)پاکستان نیوی نے آسٹریلیا میں ہونے والی بین الاقوامی ڈیفنس کرکٹ چیلنج کپ جیت لیا۔پاک نیوی کی کرکٹ ٹورنامنٹ  میں مسلسل دوسری کامیابی ہے ۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں ہونے والاانٹرنیشنل ڈیفنس کرکٹ چیلنج کپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری بار فتح حاصل کی ہے ۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ پر مشتمل تھا ۔ ٹورنامنٹ میں مختلف ممالک کی مسلح افواج کی 10 ٹیموں نے حصہ لیا پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے نمائندگی پاک بحریہ کی کرکٹ ٹیم نے کی ۔