Tuesday, April 30, 2024

پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ ، قومی ٹیم فالو آن سے بچ گئی

پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ ، قومی ٹیم فالو آن سے بچ گئی
December 28, 2020

ماؤنٹ منگنوئی (92 نیوز) پاک نیوزی لینڈ پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم فالو آن سے بچ گئی۔ کپتان محمد رضوان اور فہیم اشرف نے ٹاپ آرڈر کے ناکام ہونے پر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا دیا۔

تیسرے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 239 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ فہیم اشرف 91 اور محمد رضوان 71 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ شاہین شاہ آفریدی 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عابد علی 25 ،محمد عباس اور اظہر علی پانچ پانچ رنز بنا سکے۔ حارث سہیل تین ، فواد عالم نو رنز بنا کے پویلین لوٹ گئے۔

بلیک کیپس کو پاکستان پر 192 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔