Friday, April 26, 2024

پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ میں امام الحق نے کمنٹری کے جوہر دکھائے

پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ میں امام الحق نے کمنٹری کے جوہر دکھائے
December 26, 2020

ماؤنٹ منگنوئی (92 نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز امام الحق نے کمنٹری کے جوہر دکھائے۔

پاکستانی اوپنر امام الحق نے انگلش کمنٹیٹرز کے ہمراہ پُراعتماد انداز سے کمنٹری کی۔

امام الحق کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جو سو فیصد کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر اُن کا مزید کہنا تھا وہ اور بابر اعظم پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ اُمید ہے تین سے چار دن میں مکمل فٹ ہو جائیں گے۔