Tuesday, April 23, 2024

پاک نیوزی لینڈ سیریز اچانک ملتوی ہونے پر افسوس ہوا، بابر اعظم

پاک نیوزی لینڈ سیریز اچانک ملتوی ہونے پر افسوس ہوا، بابر اعظم
September 17, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا پاک نیوزی لینڈ سیریز اچانک ملتوی ہونے پر افسوس ہوا۔

نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان ختم ہونے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شدید دکھ کا اظہار کیا، ٹویٹ کرتے ہوئے کہا یہ سیریز پاکستان کے لاکھوں کرکٹ فینز کے چہروں پر خوشی بکھیر سکتی تھی۔

اُنہوں نے مزید کہا، پاکستان کی سکیورٹی ایجنسیوں کی قابلیت پر مکمل اعتماد ہے، سکیورٹی ایجنسیاں ہمارا فخرہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔