Saturday, May 18, 2024

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ کل کھیلا جائیگا، زخمی بابر اعظم ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ کل کھیلا جائیگا، زخمی بابر اعظم ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے
January 2, 2021

کرائسٹ چرچ (92 نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل رات تین بجے شروع ہو گا۔ انجرڈ بابر اعظم دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا دوسرا امتحان، قومی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں بھی بابر اعظم کی خدمات سے محروم ہوگی، کپتان انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہو گئے۔ پی سی بی کے مطابق بابر کے انگوٹھے میں ہلکا درد ہے رسک نہیں لے سکتے۔

دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے، اِن کا کہنا ہے ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کریں گے، ٹیم میں تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔ کرائسٹ چرچ میں بارش کے باعث قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن دوسرے روز مکمل نہ ہو سکا، بلے بازوں نے آدھا گھنٹہ ہی نیٹ سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں وارم اپ کے علاوہ فیلڈنگ پریکٹس کی، فاسٹ باؤلرز نیٹ سیشن میں شامل نہ ہو سکے۔

دوسری جانب کیویز کھلاڑیوں نے بھی بارش کے باعث ٹیسٹ میچ کے لیے انڈور پریکٹس کی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل رات تین بجے شروع ہوگا، نیوزی لینڈ کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔