Sunday, May 19, 2024

پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے ، احسن اقبال

پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے ، احسن اقبال
October 16, 2017

ننکانہ صاحب( 92 نیوز)  وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے ۔ جمہوریت حکومت اور فوج میں بال کے برابر بھی فرق نہیں ہے ۔
ننکانہ صاحب میں شہید کیپٹن حسنین کی رہائشگاہ آمد کے موقع پر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب پاکستان کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو اندرونی طور پر مستحکم بنانا ہوگا۔ دشمن ہمیں لڑانا چاہتا ہے مگر ہم ہر سازش ناکام بنا دیں گے ۔
وزیر داخلہ نے ننکانہ صاحب میں شہید کیپٹن حسینین کے اہلخانہ سے ملاقات کر کے اظہار تعزیت کیااور شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔