Friday, May 3, 2024

پاک فوج ہرچیلنج سے نمٹنے کیلئے تیارہے،جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے: کورکمانڈرز کانفرنس

پاک فوج ہرچیلنج سے نمٹنے کیلئے تیارہے،جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے: کورکمانڈرز کانفرنس
September 19, 2016
راولپنڈی(92نیوز)کورکمانڈرز نے بھارت کے اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لے لیا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں پاک فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کےلئے تیار ہے کسی بھی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے خطے میں تیزی سے بدلتے حالات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں دہشتگردی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکا جائیگا۔ تفصیلات کےمطابق  آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں  شرکاءنے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کاکہنا تھا کہ خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال اور اس کے ملکی سلامتی پر پڑنے والے اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے پرعزم ہیں پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف کسی بھی سازش کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج داخلی و خارجی ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا جانتی ہے قومی حمایت سے ہر چیلنج میں سرخرو ہوئے۔آئندہ بھی ہر چیلنج سے نمٹیں گے آرمی چیف نے فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بھرپور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں گراں قدر کامیابیاں فوج اور پولیس کی قربانیوں کی مرہون منت ہے دوسری جانب آرمی چیف سے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کوسراہا۔