Saturday, April 20, 2024

پاک فوج ہرقسم کے خطرات کا مقابلہ کرنےکیلئے پوری طرح تیارہے: کورکمانڈرز کانفرنس

پاک فوج ہرقسم کے خطرات کا مقابلہ کرنےکیلئے پوری طرح تیارہے: کورکمانڈرز کانفرنس
January 10, 2017
راولپنڈی(92نیوز)کور کمانڈر ز نے واضح کر دیا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے،  دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ تفصیلات کےمطابق آرمی چیف کی زیر صدارت راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، کور کمانڈر کانفرنس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے،  کانفرنس میں طے پایا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور قومی سلامتی کے اداروں کو پاک فوج مکمل تعاون فراہم کرتی رہے گی، کور کمانڈرز کانفرنس نے آپریشن ضرب عضب پر پیش رفت اور اور اُس کے ملکی سلامتی پرمثبت اثرات پر اطمینان کا اظہار کیا، کور کمانڈرز کانفرنس نے فوجی عدالتوں کی کارکردگی کو بھی سراہا، اور آئی ڈی پیز کی فوری طور اپنے گھروں میں بحالی کے کام کو تیز کرنے  پر زور دیا۔  اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سٹریٹجک ڈویژن کو بابر تھری کے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی۔