Tuesday, May 7, 2024

پاک فوج کے کرارے جواب کے بعد مودی سرکار خاموش جبکہ بھارتی میڈیا کی ہرزہ سرائی جاری

پاک فوج کے کرارے جواب کے بعد مودی سرکار خاموش جبکہ بھارتی میڈیا کی ہرزہ سرائی جاری
June 11, 2015
لاہور(92نیوز)پاک فوج کے کرارے جواب کے بعد مودی سرکار پرتو خاموش چھا گئی ہے لیکن بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئینہ ان کو دکھایا تو برامان گئے، بھارتی وزیر کی دھمکی پرپاکستانی قوم ایک ہوگئی ، پاک فوج ہو یا حکومت  سب نے بھارتی سورماؤں کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان کی جانب سے سخت موقف کے بعد  مودی سرکار  توخاموش ہوگئی لیکن بھارتی میڈیا  آج  بھی زہر اگلتارہاہے۔ بھارتی میڈیا میں پاکستان کے خلاف من گھڑت کہانیاں بیان کی جارہی ہیں اور خطے میں ہونیوالے کسی بھی واقعے کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا اندازہ یہاں سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ چندروز قبل بھارت میں پڑنے والی گرمی کا ملبہ بھی پاکستان پر ڈال دیا گیا تھا۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب سے چین کے صدر شی چن پنگ پاکستان کادورہ  کرگئے ہیں اور پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے تب سے بھارتی میڈیا کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔