Thursday, April 25, 2024

پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے بعد فاٹاسے نقل مکانی کرنیوالوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے : آئی ایس پی آر

پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے بعد فاٹاسے نقل مکانی کرنیوالوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے : آئی ایس پی آر
December 19, 2015
راولپنڈی(92نیوز)پاک فوج کے کامیاب آپریشنز کے نتیجے میں فاٹا سے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی شروع ہو چکی ہے آرمی چیف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ، جنرل راحیل شریف کو  آپریشن ضربِ عضب، بے گھر ہونیوالے افراد کی واپسی اور شمالی وزیرستان میں ترقیاتی اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے۔ دورے کے دوران آرمی چیف کو آپریشن ضربِ عضب، بے گھر ہونیوالے افراد کی واپسی اور شمالی وزیرستان میں ترقیاتی اور بحالی کے کاموں پر بھی بریفنگ دی گئی آرمی چیف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کل 2لاکھ 91ہزار827 خاندانوں نے نقل مکانی کی تھی جن میں سے ایک لاکھ 8ہزار 503خاندان واپس آ چکے ہیں ، واپس آنیوالوں میں 15فیصد کا تعلق شمالی وزیرستان ، جنوبی وزیرستان میں بھی 15فیصد خاندان واپس آئے ،کرم ایجنسی کے35فیصد خاندان ،اورکزئی میں 34فیصد اور خیبرایجنسی کے 78 فیصد خاندان واپس آچکے ہیں   ،  اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضربِ عضب جاری رہے گا ۔ دہشت گردی کے خلاف افسروں، جوانوں کی جرأت وعزم اور قربانی قابل ستائش ہے آخری دھشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دھشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے درمیان گٹھ جوڑ ختم کیا جائیگا، آرمی چیف نے میر علی میں کیڈٹ کالج بنانے کا اعلان بھی کیا آرمی چیف نے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی اس موقع پر قبائلی عمائدین نے کامیاب آپریشن پر فوج کو خراج تحسین پیش کیا آرمی چیف نے میر علی میں 110بستروں پر مشتمل ہسپتال کا بھی افتتاح کیا۔ 2 4