Saturday, June 1, 2024

پاک فوج کے شہید جوان نظیر چانڈیو کی نماز جنازہ ادا

پاک فوج کے شہید جوان نظیر چانڈیو کی نماز جنازہ ادا
September 14, 2018
خیرپور ناتھن شاہ ( 92 نیوز)شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے شہید جوان نظیر چانڈیو کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاک فوج کے جوان نظیر چانڈیو  کی  نماز جنازہ  ان کے آبائی گاؤں باغائی چانڈیہ میں ادا کی گئی   ۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران برگیڈیئر حفیظ، لیفٹیننٹ کرنل عمران اور کیپٹن عبدالرحمان سمیت فوج اور پولیس  کے اعلیٰ افسران  سمیت عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ پاک فوج کے جوان کو پورے  فوجی اعزاز کے ساتھ خیرپور ناتھن شاہ  کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔