Thursday, April 18, 2024

پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے نائنٹی ٹو نیوز کا خصوصی فلوٹ تیار

پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے نائنٹی ٹو نیوز کا خصوصی فلوٹ تیار
February 27, 2019
لاہور (92 نیوز) پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے نائنٹی ٹو نیوز نے خصوصی فلوٹ تیار کر لیا۔ انڈیا نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کارروائی کی تو پاک فضائیہ کے جوانوں نے دن کی روشنی میں دو بھارتی طیارے مار گرائے۔ ایسے میں نائنٹی ٹو نیوز نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کر نے کے لئے خصوصی فلوٹ تیار کیا جس پر پاک فوج کے حق میں اظہار یکجہتی کے لئے ملی نغموں اور ترانوں پر زندہ دلان لاہور جھومتے نعرے لگاتے اور خو شی کا اظہار کرتے رہے۔ 92 نیوز کے خصوصی فلوٹ پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر جنگ کا ڈھول ہمارے گلے میں باندھا گیا تو ایسا بجائیں گے کہ 130 کروڑ ہندوستانی قوم ناچے گی۔ 92 نیوز کے فلوٹ پر تاجر رہنما عرفان اقبال شیخ اور امجد شاہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ ایڈیٹر فورم رانا محمد عظیم کا کہنا تھا کہ 92 نیوز بھی اپنی پاک فوج اور پوری قوم کے ساتھ کھڑا ہے اور دشمن کو ایسا جواب دے دیں گے کہ وہ صدیوں یاد رکھے گا۔ نائنٹی ٹو نیوز کا خصوصی فلوٹ  گلبرگ ، کینال روڈ ،جیل روڈ ،مال روڈ سے ہوتا ہوا لبرٹی چوک پہنچ کر اختتام پذیز ہوا ۔