Thursday, April 18, 2024

پاک فوج کے زیر اہتمام جسمانی پھرتی، لڑاکا مہارتوں کے تیسرے بین الاقوامی مقابلے احتتام پذیر

پاک فوج کے زیر اہتمام جسمانی پھرتی، لڑاکا مہارتوں کے تیسرے بین الاقوامی مقابلے احتتام پذیر
November 7, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج کے زیر اہتمام جسمانی پھرتی، لڑاکا مہارتوں کے تیسرے بین الاقوامی مقابلے احتتام پذیر ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق چیمپئن شپ میں عراق ،اردن اور متحدہ عرب امارات سمیت 6 ممالک کے 100 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پاک آرمی کی 9 ٹیموں نے بھی مقابلوں میں حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی ٹیموں میں سری لنکا نے طلائی تمغہ جیت لیا۔ متحدہ عرب امارات اور ازبکستان پر چاندی جبکہ فلسطین، اردن اور عراق نے مشترکہ طور پر کانسی کا تمغہ جیتا۔ مقامی ٹیموں کی کیٹیگری میں دفاعی چمپئین انجنیئرز رجمنٹل سینٹر نے طلائی تمغہ جیتا۔

"پُل اپس" کے مقابلوں میں سری لنکا کے کارپورل ڈسانائیکے اور پاک فوج کے انجینئرز سینٹر کے سیپر امجد نے 967 پل اپس سے پیسز کا نیا ریکارڈ بنایا۔ دنوں کھلاڑیوں نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ سری لنکا کے کارپورل ڈسانائیکے اور پاک فوج کے انجینئرز سنٹر کے سیپر شہزاد نے سِٹ اپس میں طلائی تمغہ جیتا۔ 3.2 کلومیٹر دوڑ کی انفرادی کیٹگری پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے نام رہی۔ پش اپس کے مقابلوں میں بھی سری لنکن کھلاڑی اور پاک فوج انجینئرز سنٹر کے سیپر عرفان مشترکہ طور پر فاتح رہے۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔

لاہور میں تیسرے بین الاقوامی پیسز مقابلوں کی کامیاب تکمیل دنیا کو یہ پیغام ہے کہ پاکستان ایک پرامن اور کھیلوں کے لیے انتہائی محفوظ ملک ہے۔