Friday, May 17, 2024

پاک فوج کے دستے کی کیو کاز 2020 مشقوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت

پاک فوج کے دستے کی کیو کاز 2020 مشقوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت
September 19, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) روس کے علاقے آسترکھان میں کیوکاز 2020 مشقوں کی افتتاحی تقریب میں پاک فوج کے  دستے نے شرکت کی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کیو کاز مشق 2020، 21 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گی ، افتتاحی تقریب میں پاکستان کی مسلح افواج کے دستے نے  شرکت کی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد فورسز کی مختلف چیلنجز کیخلاف ردعمل کی صلاحیت جانچنا ہے، مشقوں میں شریک ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھیں گے۔