Thursday, April 25, 2024

پاک فوج کے  جوانوں اور بلند حوصلہ قبائلیوں کی قربانیوں کاثمر مل گیا

پاک فوج کے  جوانوں اور بلند حوصلہ قبائلیوں کی قربانیوں کاثمر مل گیا
July 20, 2019
پشاور ( 92 نیوز)  آسمان کو چھوتی چوٹیوں سے بھی بلند ،  عزم وحوصلےکے مالک قبائلی عوام سیاسی عمل کا حصہ بننے پر بے انتہا خوش ہیں ، لوگوں کا ماننا ہے کہ پاک فوج نے اپنا خون دے کر اس دھرتی پر امن کی آبیاری کی ہے۔ آسمان کو چھوتی چوٹیوں سے بھی بلند عزم وحوصلےکے مالک خیبر کے باسی سیاسی عمل کا حصہ بننے پر شاداں ہیں۔قبائلی عوام نے امن کے قیام پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ پاک فوج کی قربانیوں سے  باجوڑ سے وزیرستان تک قبائلی علاقے میں  امن کا دور دورہ ہے ۔قبائلی عوام  خوشحالی کے راستے پرگامزن ہیں۔ قبائلی علاقے میں بڑے پیمانے پر پرامن انتخابات کا انعقاد  سے علاقے میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔