Friday, April 19, 2024

پاک فوج کے تعاون سے ژوب میں اسپورٹس فیسٹیول

پاک فوج کے تعاون سے ژوب میں اسپورٹس فیسٹیول
March 13, 2015
ژوب(ویب ڈیسک)پاک فوج کے تعاون سے محکمہ سپورٹس بلوچستان کے زیر اہتمام ژوب میں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب آرمی گریژن گراونڈ میں ہوئی ۔ جسمیں ڈویژن میں شامل ژوب شیرانی ،موسیٰ خیل ،لورالائی اور قلعہ سیف اللہ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس تقریب کے مہمان خاص کمانڈنٹ ژوب بریگیڈیر نوید زمان تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاو ت کلام پاک سے ہوا۔تمام ڈویژن سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں حاٖضری دی اس کے بعد گریژن کمانڈنٹ ژوب بریگیڈیر نوید زمان نے مشعل روشن کرکے تین روزہ بلوچستان سپورٹس فیسٹیول تقریب کا آغاز کیا۔ مختلف اضلا ع کے کھلاڑیوں نے حلف لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنذر محمد کھیتران ،ڈپٹی ڈائر یکٹر سپورٹس عبد السلام کاکڑ ،چئیر مین میونسپل کمیٹی ضلع ژوب و دیگر فوجی ،سول آفیسران ، قبائلی معتبرین خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے آغاز پر آرمی سکول کے طلبا ء طالبات نے ملی نغمے گائے ،پی ٹی شو پیش کیا،خاکے اور ٹیبلوزبھی پیش کیے۔ تما م اضلاع کے کھلاڑیوں اور ژوب شہر کے نوجوانوں نے جذباتی اور علاقائی رقص بھی پیش کیا جس نے ناظرین کو کافی محظوظ کیا ۔ تقریب کے آخر میں ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس بلوچستان عبد السلام کاکڑنے بریگیڈیر نوید زمان کو یادگار ی شیلڈ پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیر نوید زمان نے کہاکہ اگر ہمارے آپس میں محبت خلوص ، ایمانداری اور یکجیتی ہو تو دشمن ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا۔