Sunday, September 8, 2024

پاک فوج کے بروقت ردعمل نے مزید نقصان سے بچا لیا

پاک فوج کے بروقت ردعمل نے مزید نقصان سے بچا لیا
January 20, 2016
لاہور (92نیوز) پاک فوج کے شیر جوانوں نے بروقت ردعمل دکھا کر مزید نقصان سے بچا لیا۔ نو بجے کے قریب واردات کے بعد فورسز نے بروقت جواب دیا اور چار دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں ختم کر دیا۔ ہمسایہ ملک بھارت کی ایئربیس پر حملہ دو روز بعد پسپا کیا گیا مگر پاک فوج کی پیشہ ورانہ قابلیت پھر سب کے سامنے رہی۔ تفصیلات کے مطابق بزدل دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے۔ ضرب عضب نے شدت پسندوں پر ایسی کاری ضرب لگائی کہ وہ بھاگنے پر مجبور ہو گئے مگر بھاگتے دہشت گردوں نے یونیورسٹی پر حملہ کر دیا۔ ایسے میں پاک فوج اور سکیورٹی اداروں نے بروقت ردعمل دکھایا اور گھنٹوں میں ہی یونیورسٹی کا کنٹرول حاصل کر کے دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔ یوں دہشت گرد بڑا نقصان پہنچانے میں ناکام رہے۔ واقعے کے بعد راولپنڈی سے کاو¿نٹر ٹیررازم فورس کے کمانڈو بروقت پہنچے۔ علاقے کی فضائی نگرانی کی گئی جبکہ ایس ایس جی کمانڈوز نے بھی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کو بڑے سانحے سے بچا لیا تاہم پچیس کے قریب شہادتیں ہوئیں۔ دوسری جانب ہمسایہ ملک میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملہ بھی سب کے سامنے ہے۔ جب بھارتی فورسز نے دو روز بعد بھی ڈرتے ڈرتے ایئر بیس کو کلیئر کیا۔