Friday, May 17, 2024

پاک فوج کے اعلیٰ افسران کی پولیس شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات

پاک فوج کے اعلیٰ افسران کی پولیس شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات
October 30, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج کے سینئر افسران نے پتوکی کے اے ایس آئی محمد اکبر، قصور کے پی سی غلام رسول، نارنگ منڈی کے پی سی محمد ایوب، پسرور کے پی سی خالد جاوید سمیت پولیس شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، افسران نے شہداء کے گھر جا کر ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، فاتحہ خوانی کی اور پاک فوج کی جانب سے غمزدہ خاندانوں کو مالی امداد بھی دی۔

افسران نے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت بھی کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔