Saturday, May 4, 2024

پاک فوج کے 86 افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا گیا ، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے 86 افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا گیا ، آئی ایس پی آر
March 28, 2019

لاہور (92 نیوز)لاہور کور ہیڈ کوارٹرز آڈیٹوریم میں عسکری اعزازات دئیے جانے کی سادہ اور پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں  کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے 86 افسروں اور جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اعزازات سپوتوں کو ان کی لازوال خدمات کے پیش نظر دئیے گئے، سپوتوں نے پاک فوج کی درخشندہ روایات کو زندہ رکھا اور زمانہ جنگ اور امن میں اپنی عمر کے گراں قدر سال وطن کیلئے وقف کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں فوجی افسروں اور شہداء کے اہلخانہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اعلیٰ کارکردگی پر 23 سپوتوں کو ستارہ امتیاز،48 کو تمغہ امتیاز اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

شہداء کے ایوارڈز ان کے لواحقین نے وصول کیے۔