Thursday, April 18, 2024

پاک فوج کے 37بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے 37بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ، آئی ایس پی آر
June 28, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں  بریگیڈیئر سے میجر جنرل رینک پر افسران کو ترقی دینے کے امور پر غور کیا گیا ، اجلاس میں بری فوج کے 987  افسران کے ناموں پر ترقی کیلئے غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کے 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، ترقی پانے والے 9 افسران کا تعلق میڈٖیکل کور سے ہے۔ ترقی پانے والوں میں  بریگیڈیئر  بابر افتخار، بریگیڈیئر محمد احمد ملک ، بریگیڈیئرعرفان ارشد ، بریگیڈیئرمحمد شہباز خان ، بریگیڈیئر طاہر حمید شاہ ، بریگیڈیئر عرفان احمد ملک ، بریگیڈیئر رضا علی خان ، بریگیڈیئر محمد ظفر اقبال ، بریگیڈیئر زاہد سرور ملک ، بریگیڈیئر کاشف نذیر ، بریگیڈیئر عدنان آصف جاہ شاد، بریگیڈیئر محمد  زاہد خان ،بریگیڈیئر  زاہد خان ، بریگیڈیئر غلام جعفر ، بریگیڈیئر محمد منیر افسر ، بریگیڈیئر یوسف جمال شامل ہیں ۔ بریگیڈیئر احسان محمود خان ، بریگیڈیئر محمد یوسف  ماجوکا، بریگیڈیئر اسد نواز، بریگیڈیئر رحت نسیم احمد خان ، بریگیڈیئر ممتاز حسین ، بریگیڈیئر خرم سرفراز خان  ، بریگیڈیئر نیئر نصیر ، بریگیڈیئر احمر احسان نواز ،  بریگیڈیئر نجیب احمد ، بریگیڈیئر کامران خورشید ، بریگیڈیئر محمد آصف اقبال ، بریگیڈیئر محمد  ایوب احسان بھٹی ، بریگیڈیئر حسن اختر کیانی  کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔