Saturday, May 11, 2024

پاک فوج کی چولستان میں تربیتی مشقیں ، طلبہ و طالبات نے ایک دن جوانوں کے ساتھ گزارا

پاک فوج کی چولستان میں تربیتی مشقیں ، طلبہ و طالبات نے ایک دن جوانوں کے ساتھ گزارا
March 7, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج کی چولستان میں تربیتی مشقیں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پانچ سو سے زائد طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے ایک دن جوانوں کے ساتھ گزارا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تربیتی مشقوں کا مقصد نوجوان نسل کو پاک فوج کی دفاعی ذمہ داریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیت سے آگاہ کرنا تھا۔ طلبہ کو پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت سے متعلق ایک عملی مظاہرہ دکھایا گیا۔ طلبہ نے ٹینک اور اے پی سی کی سواری کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق طلبہ نے پاک فوج کے زیرِ استعمال اسلحہ اور جنگی آلات کا بھی جائزہ لیا۔ طلبہ نے پاک فوج کے جذبے کی تعریف کی ۔ طلبہ نے مُلکی سالمیت و استحکام کیلئے پاک فوج کے عزم و ایثار کو سراہا۔ طلبہ نے کور کمانڈر بہاولپور سے ملاقات کی۔