Friday, April 19, 2024

پاک فوج کی قربانیاں دنیا کی کسی بھی فوج سے زیادہ ہیں : آرمی چیف

پاک فوج کی قربانیاں دنیا کی کسی بھی فوج سے زیادہ ہیں : آرمی چیف
May 26, 2016
کوئٹہ(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ  پاک فوج  کی قربانیاں دنیا کی کسی بھی فوج سے زیادہ ہیں، پرامن پاکستان کا  حتمی مقصد حاصل کرنے کے لئے ابھی مزید کام کرنا ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ کیا ، کوئٹہ اسٹاف اینڈ کمانڈ کالج میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیاں دنیا کی کسی بھی فوج سے زیادہ ہیں، پرامن پاکستان کا  حتمی مقصد حاصل کرنے کے لئے ابھی مزید کام کرنا ہوگا.آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل  شریف نے اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسروں اور جوانوں سے خطاب میں کہا کہ  دہشتگردی اور انتہا پسندی  عالمی مسئلہ ہے، دہشتگردی کے خاتمے میں کے لئے  پر عزم ہیں ، پاک فوج دہشتگردی کے  خلاف جنگ  جاری رکھے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ  پاک  فوج کی قربانیاں دنیا کی کسی بھی فوج سے زیادہ ہیں، آپریشن ضرب عضب میں متعدد  کامیابیاں حاصل کیں، دہشتگردی اور انتہا پسندی  کا خاتمہ کر کے رہیں  گے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  انہیں پاک  فوج کی کمانڈ کرنے پر فخر ہے، ضرب عضب   میں پاک فوج عملی آپریشن کے  بعد اینٹیلی جنس اور چھاپہ مار آپریشن کر رہی ہے، پرامن اور خوشحال  پاکستان کا  حتمی مقصد حاصل کرنے کے لئے ابھی مزید کام ضروری ہے ۔