Thursday, April 18, 2024

پاک فوج کی دفاعی صلاحیت میں اہم قدم ، نیا ایئرڈیفنس سسٹم پاک آرمی میں شامل کرلیا گیا

پاک فوج کی دفاعی صلاحیت میں اہم قدم ، نیا ایئرڈیفنس سسٹم پاک آرمی میں شامل کرلیا گیا
March 12, 2017
  راولپنڈی(92نیوز)پاک فوج کی دفاعی صلاحیت میں اہم قدم نیا ایئرڈیفنس سسٹم پاک فوج میں شامل کرلیاگیا۔ایل وائی 80 نچلی  اور درمیانی پرواز کرنے والے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق نچلی سے درمیانی پرواز کے اہداف کو ٹارگٹ کرنے والا نیا ایئر ڈیفنس سسٹم پاک فوج میں شامل کرگیا ہے۔ ایل وائی 80 کی پاک فوج میں شمولیت کی تقریب آرمی آڈیٹوریم میں ہوئی۔ آرمی چیف چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایل وائی 80 موبائیل ایئر ڈیفنس سسٹم چینی ساختہ ہے اور یہ  نچلی اور درمیانی فضائی اہداف کو ڈھونڈنے اور تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایل وائی 80 سے دور کے اہداف کو بھی نشانا بنایا جاسکے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نئے ایئر ڈیفنس سسٹم ایل وائی 80  کی شمولیت سے  ملکی ایئرڈیفنس کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب میں شرکت کے لئے آرمی آڈیٹویم پہنچے تو لیفٹننٹ جنرل زاہد لطیف مرزا نے ان کا استقبال کیا۔