Thursday, March 28, 2024

پاک فوج کی خیرپورٹامیوالی رینج میں فیلڈ فائر اینڈ بیٹل مشقیں

پاک فوج کی خیرپورٹامیوالی رینج میں فیلڈ فائر اینڈ بیٹل مشقیں
December 2, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج کی طرف سے خیرپورٹامیوالی رینج میں فیلڈ فائر اینڈ بیٹل مشقیں کی گئی ہیں، اوکاڑہ فارمیشن کی جانب سے کی جانے والی مشقوں کا سعودی دفاعی وفد نے بھی معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اوکاڑہ فارمیشن کی جانب سے خیرپور ٹامیوالی میں فیلڈ فائر، بیٹل انوکولیشن مشق کا انعقاد کیا گیا۔ سعودی عرب کی مسلح افواج کے وفد نے مشق کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سعودی دفاعی وفد کی قیادت بریگیڈیئرجنرل عامر مغرام ایچ الشہری کررہے تھے۔ وفد نے مشقوں کے خیال، باہنر منصوبہ بندی اورپیشہ ورانہ انداز میں انعقاد کو سراہا۔ مختلف سکولوں اور کالجوں کے اساتذہ اور طلبا نے بھی فوجی تربیتی سرگرمیاں دیکھیں۔