Thursday, April 25, 2024

پاک فوج کی جمہوریت اور قیام امن کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں ،وزیر اعظم

پاک فوج کی جمہوریت اور قیام امن کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں ،وزیر اعظم
September 6, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاک فوج کی جمہوریت اور قیام امن کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم دفاع ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا عکاس ہے، دہشت گردی کے منطقی انجام تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ دوسری طرف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدائے پاکستان اور ورثا کو سلام پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے شہدائے جدوجہد آزادی کشمیر کو بھی سلام پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کے حوالے سے فائنل پرومو بھی جاری کردیا  جبکہ پاک بحریہ نے بھی نئے نغمے ’’عشق وطن سے‘‘کا ٹیزر اور پرومو ریلیز کردیا۔ پرومو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی ویکجہتی کر رہے ہیں ۔ پرومو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے شہدائے پاکستان اور شہداء کے لواحقین کو سلام بھی پیش کیا گیا ہے۔ پاک بحریہ نے بھی یوم دفاع کے موقع پر نئے نغمے کا ٹیزر اور پرومو جاری کردیا ہے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نغمے ”عشق وطن سے“ میں وطن سے والہانہ عشق اور محبت کا بھرپور اظہار کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ وطن کی سرحدوں کے دفاع کا عہد بھی نغمے کا حصہ ہے، پاک بحریہ کا پرومو اس اعتماد کی تمثیل ہے، جو وطن عزیز کی 71 سالہ تاریخ میں عوام اور بحریہ کے لازوال رشتے کی بنیاد ہے، پرومو میں بحریہ کی کامیابیوں اور قربانیوں کا احاطہ بھی کیا گیا ہے۔